• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا، منگلا، چشمہ میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ کتنا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتا دی۔

ترجمان واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد1 لاکھ 16 ہزار300 اور اخراج 1 لاکھ 54 ہزار800 کیوسک ہے جب کہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد11 ہزار 400 اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 81 ہزار 100 اور اخراج 1 لاکھ 65 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد41 ہزار 800 اور اخراج 14 ہزار 700 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا میں آج پانی کی سطح 1546.42 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 53 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کی سطح 1221.15 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 56 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 645.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 64 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا نے یہ بھی بتایا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1 کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید