عوام عید پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، محمود الرشید

May 13, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صوبہ پنجاب کے پارکس اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے اور 16 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا جس کا مقصدلوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔کورونا کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے میاں محمود الرشید نے کہا کہ کورونا کے تناظر میں عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل ہے، عوام عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر اور نقل وحرکت سے گریز کریں۔ماسک کواپنی زندگی کا حصہ بنائیں، ماسک نہ پہننے والے اپنے علاوہ دوسروں کیلئے بھی خطرے کا باعث ہیں۔