لاہور پریس کلب کے ممبران اور اہلخانہ کیلئے کورونا ویکسی نیشن 17 مئی سے شروع ہوگی

May 13, 2021

لاہور ( خصوصی نمائندہ ،جنرل رپورٹر ) لاہور پریس کلب کے ممبران اور اہلخانہ کیلئےکورونا ویکسی نیشن 17 مئی بروز پیر سے شروع ہو گی ۔لاہور پریس کلب میں ویکسی نیشن سینٹر کے قیام اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور کیپٹن ( ر ) عثمان یونس اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر طے پایا کہ کلب ممبران ، انکی اہلیہ اور 40 سال سے زائد عمر کے اہل خانہ شریک ہوں گے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور گورننگ باڈی کے ممبران نے اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق رائے کیا کہ ویکسی نیشن کیلئے روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کروانے کیلئے 16 مئی سے لاہور پریس کلب میں کاؤنٹر قائم کر دیا جائے گا ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے صحافیوں کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کے اقدام پر وزیراعلی سردارعثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا ۔ کمشنر کے دورہ پر سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر اور سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔