پرنس محی الدین کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،اسماعیل لہڑی

May 13, 2021

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل میر اسماعیل لہڑی نے پرنس محی الدین بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں خصوصاً بلوچ قوم کے حقوق کے حصول اور قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے جدوجہد کی جس طرح انہوں نے قوم کو ایک فورم پر لانے کے لئے بلوچ اتفاق رابطہ تحریک (برات) کے نام سے جماعت بنائی اور اس جماعت کے ذریعے پنجاب سندھ اور دیگر علاقوں میں بسنے والے بلوچ کو ایک فورم پر لانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ان کی جدوجہد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔ درایں اثناء سریاب روڈ پر گزشتہ شب میر داد محمد جتک کے صاحبزادے فیضان جتک کی شہادت اور اس کے بھائی کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پولیس اور حکومت واقعہ کی تحقیقات کرکے اس کے پیچھے چھپے ہوئے محرکات عوام کے سامنے لائیں اور جو بھی اس واقعہ میں ملوث اہلکار ہے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔کیونکہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما ء مرحوم بابو میر عبدالرحمنٰ کرد کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔