ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹینڈر سے ایک ماہ قبل 110سینٹری ورکرز بھرتی کرنیکا انکشاف

May 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ٹینڈرز سے ایک ماہ قبل 110سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ٹینڈرز مارچ 2021میں ہوئے جبکہ 110سینٹری ورکرز فروری کے مہینے میں ہی بھرتی کر لئے گئے ، ٹھیکہ دار اور کمپنی انتظامیہ فروری کے مہینے کی تنخواہ کے مطالبے پر ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔ منیجر ایچ آر عقیل احمد کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں جب ٹینڈر 6مارچ کو ہوا تو فروری کی تنخواہ کس قانون کے تحت جاری کر سکتے ہیں۔