تاجر اتحاد کامسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

May 13, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا نے فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ اوردیگر مظالم کے واقع پر اسرائیل کے خلاف صدر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ تمام مسلمان ممالک قبلہ اول کی حفاظت کیلئے آگے آئیں اور فلسطینیوں کی مدد کریں جبکہ اسرائیل کی تسلط سے انہیں آزادی دلوائے احتجاجی مظاہرے کی قیادت تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن اور دیگر تاجروں، شوکت اللہ ہمدر،د محمد شوکت، ظفر منہاس ،افتاب ،احمد شفیق خان ، نصیر الدین ، انگورشاہ اور دیگر دوکانداروں نے شرکت کی مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ اس وقت پاکستانی حکومت سمیت تمام مسلم ممالک مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں انہوں نے کہا کہ فلسطین کہ مسلمان مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے میں مصروف تھے کہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے نمازیوں پر گربیڈ اور فائرنگ کی گئی جو ظلم و جبر کی انتہا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اسرائیل کی یہ حرکت تمام بین القوامی قوانین اور ظوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جہاں پر عبادت کرنا مسلمانوں کا حق ہے مگر مٹھی بھر اسرائیلی یہودی ان سے یہ حق چھین کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ان پر مظالم بھی ڈھارہے ہیں۔ مجیب الرحمن نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورم اسرائیلی فوجی جارحیت پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور وہ بھی اس بربریت میں برابر کے حصہ دار ہیں ۔