شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، فواد چوہدری

May 13, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، اس سفارش پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عمل درآمد ہوگا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔