وفاقی کابینہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کل شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری سرکولیشن کے ذریعےکل کابینہ کو بھجوائی تھی۔
سمری کی منظوری کے لیے کم از کم وفاقی کابینہ کے 14وزراء کی منظوری لازمی تھی۔