عید کی مبارکباد دینے پر سونم کپور کے خلاف ٹرولنگ، اداکارہ نے بدمعاشی قرار دیدیا

May 14, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سینئر اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ان سے اس ٹرولنگ میں پوچھا گیا تھا کہ انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر فینز کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے کتنا معاوضہ لیا تھا۔

سونم نے اس پوسٹ میں اپنی پہلی فلم کا گانا یوں شبنمی کا ایک کلپ شیئر کیا تھا، اور اپنی پوسٹ پر کیپشن لگایا، میری بہنوں اور بھائیوں کی مبارکباد۔

ایک انسٹاگرام صارف نے کمنٹ کیا، سونم کپور سے پوچھیں انھوں نے اس پوسٹ کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔ سونم نے اس پر اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر یہ کمنٹ دکھاتے ہوئے اسے بدمعاشی اور ہراساں کرنے پر مبنی قرار دیا اور اسے یوزر کو بلاک کردیا اور تحریر کیا کہ وہ اپنی اسٹوریز پر بہت مطمئن ہیں۔