پشاور: بی آر ٹی سروس کل سے بحال کردی جائے گی، ترجمان ٹرانس پشاور

May 15, 2021

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کل سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سروس کل سے بحال کردی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس کل صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیر سے بی آر ٹی سروس اپنے عمومی اوقات کار صبح 6 سے رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

محمد عمیر خان نے کہا کہ بی آر ٹی میں سفر ماسک پہننے سے مشروط ہے۔