کورونا نے عید کی روایات ہی کو ختم کردیا ہے،ماحور شہزاد

May 16, 2021

کراچی (جنگ ڈیسک)پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ کورونا نے عید کی روایات ہی کو ختم کر دیا ہے۔ماحور شہزاد نے کہا کہ عید کی شاپنگ کر کے بہت خوشی ہوا کرتی تھی، لیکن کورونا نے عید کی روایات ہی کو ختم کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کی خوشیاں منائیں لیکن احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔کرکٹر امام الحق کہتے ہیں کہ گھر والوں کے ساتھ عید کا اپنا مزہ ہے، بچپن کی عیدیں بہت یاد آتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عیدیں نارمل نہیں رہیں،کورونا کی وجہ سے احتیاطی تداببیر اختیار کریں۔