وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ 3ملزم گرفتار،رقم اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

May 17, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودہائی پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ 3ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ایس ایچ او پیرودہائی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ 3 ملزموں کاشف،زاہد اور ثاقب کوگرفتارکرلیا، ملزمان سے مسروقہ رقم67ہزار روپے اور چوری شدہ 2 موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمد گی کا تحرک کیا جائے گا۔