فیصل جاوید کی عمران خان کے ساتھ 25 سال پرانی تصویر

May 17, 2021

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے عمران خان کے ہمراہ ماضی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے سامنے ایک نوجوان لڑکا کھڑا ہوا ہے اور عمران خان ساتھ بیٹھے شخص سے محوِ گفتگو ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی اس نایاب تصویر کے حوالے سے یہ بتایا کہ یہ 1996 کی تصویر ہے، اس وقت ان کی عمر 16 برس تھی اور کپتان کی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں تصویر شیئر کرنے والے بہادر خان نامی شخص کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی ماضی کی خوشگوار یادیں پاکستانیوں کے لیے خصوصی طور پر شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی فیصل جاوید عمران خان کی پُرانی تصاویر اپنے اکاؤنٹس کی زینت بناتے رہے ہیں۔