• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے آرکائیو سے ایک اور خوبصورت یاد

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج کل اپنی پرانی یادوں کو سوشل میڈیا کی زینت بنارہے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے 2000 میں لی گئی بیٹے سلیمان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


یہ تصویر ایف ایم 106.2 میں عمران خان کے انٹرویو کے دوران کی ہے جس میں وہ مائیکرو فون کے سامنے بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں اُن کے بیٹے سلیمان بھی ساتھ ہیں جو اُس وقت 4 برس کے تھے۔

دوسری جانب ریڈیو براڈ کاسٹر شاہد جمال کے ہمراہ عمران خان کی ایک تصویر سینیٹر فیصل جاوید نے شیئر کی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ’آرکائیو کی ایک حسِین یاد۔‘

خیال رہے کہ عمران خان کے پہلی اہلیہ جمائما سے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، سلیمان 1996 میں پیدا ہوئے جبکہ قاسم 1999 میں پیدا ہوئے۔

اس سے قبل عمران خان نے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، عمران خان اور بیٹوں کی یہ تصویر 2016 میں گلگت بلتستان کے پُرفضا مقام پر کھینچی گئی تھی۔


خیال رہے کہ 17 اگست 2018 کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے والے عمران خان نے تین شادیاں کیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

انہوں نے پہلی شادی 1995 میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی جن سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے۔2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

پھر کپتان نے دوسری شادی 2015 میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی اور چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہوگئی، ان کی تیسری شادی 2018 میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔

تازہ ترین