خیبرپختونخوا میں تمام اسکولز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

May 17, 2021

صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام اسکولز 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولز بندش کا اعلامیہ جاری کردیا، تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولز 23 مئی تک بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ماڈل اسکولز، کیڈٹ کالجز، مدارس اور ٹیوشن سنٹرز بھی 23 مئی تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پنجاب بھر میں اسکول 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔