ترک صدر رجب طیب اردوان کا پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ

May 17, 2021

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

دفتر ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام رکوانے میں مدد پر زور دیا۔

ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر بھی زور دیا۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگاتی فلسطینی قتل عام کا نشانہ بنے رہیں گے۔