• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی بچی کی فریاد سے انگلش کرکٹر دل شکستہ

انگلش کرکٹر سیم بلنگز بھی فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد سُن کر پریشانی و حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے۔‘

انگلش کرکٹر نے’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 10ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، محلے اُجڑ گئے، بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

بےگھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اکثر علاقوں کی بجلی بند کردی گئی، پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔


فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے۔

تازہ ترین