وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب سے متعلق اجلاس، شیخ رشید کا انکشاف

May 17, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرعظم عمران خان نے سعودی سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق انویسٹمنٹ بورڈ کو ہدایات دے دیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت دورہ سعودی عرب سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سعودی عرب سے پٹرول اور قیدیوں کی منتقلی سمیت تمام امور پر فالو اپ لینے کی ہدایت کی ہے۔


شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے انویسٹمنٹ بورڈ کو بھی ضروری ہدایت جاری کی ہیں تاکہ سعودی سرمایہ کاری بڑھ سکے۔