سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

May 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1831ڈالر سے بڑھ کر 1849 ڈالر ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 450 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6ہزار 450روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 386روپے کے اضافے سے 91ہزار 264 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 40روپے کے اضافے سے1380 روپے سے بڑھ کر 1420 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔