اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے واقعات جاری، 16 موٹرسائیکل، 2 گاڑیاں بھی غائب

May 19, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،ایک رکشے ،15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن نے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیور مالیتی 4لاکھ روپےاور 13سوروپےچھیننے، تھانہ صدر بیرونی نے 60 ہزار روپے چھیننے، تھانہ وارث خان نے جیب کاٹ کر 23ہزار روپے چوری ، دوسری واردات میں گھرکے تالے توڑکر 3لاکھ روپے ، طلا ئی زیورات مالیتی 3لاکھ 15ہزار روپے اور ٹیبلٹ چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے، تھانہ صادق آبادنے گھر کے تالے توڑکر 44ہزارروپے ،طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے اور پرائز بانڈ مالیتی30ہزار روپے چوری، دوسری واردات میں گھر کا لاک توڑکر 30ہزارروپے اور ٹی وی چوری، تیسری واردات میں عید کی چھٹیوں کے دوران گھر کا لاک توڑ کر 70ہزار روپے ،طلائی زیورمالیتی ایک لاکھ روپے چوری ، چوتھی واردات میں گھر کا لاک توڑکر10ہزار روپے ،طلائی زیورات ، کپڑے مالیتی 95ہز ار روپے اورایل ای ڈی چوری، پانچویں واردات میں گھر کے تالے توڑکر 8لاکھ روپے چوری، چھٹی واردات میں گھر کے تالے توڑکر 8ہزار روپے اور لیپ ٹاپ چوری ، ساتویں واردات میں موبائل چھیننے، آٹھویں واردات میں عید کی چھٹیوں کے دوران گھر کا لاک توڑ کر 40ہزارروپے اور زیور ات 2لاکھ 50ہزارروپےچوری ، نویں واردات میں عید کی چھٹیوں کے دوران گھر کا لاک توڑ کر 3لاکھ 54ہزار روپے طلائی زیورات مالیتی 2لاکھ 50ہز ارروپے اور موبائل چوری ، دسویں واردات میں گھر کاتالہ توڑ کر 4لاکھ 70ہزارروپے، لیپ ٹاپ، اور4 گھڑیاں چوری، تھانہ ویسٹریج نےموٹر سائیکل نمبر اے زیڈآر -20-095، موبائل، 3 ہزار روپے اور دیگر اشیاء چوری ، دوسری واردات میں موبائل چھیننے، تھانہ سول لائن نےراہگیرسے موبائل چھیننے، تھانہ صدرواہ نےگن پوائنٹ پر موبائل، بٹوا اور بائیک چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے 50ہزار روپے ، موبائل اور ایل ای ڈی چوری، دوسری واردات میں موبائل چھیننے، تھانہ صدربیرونی نےعید کی چھٹیوں کے دوران گھر کا لاک توڑ کر 90 ہزار روپے،سونے کا مالا سیٹ 2 تولے اورڈی ایس ایل آرکیمرہ چوری، دوسری واردات میں گھر کے تالے توڑکر پرس جس میں غیرملکی ادارےکے دو کارڈز اور 8ہزار روپے ، 600 امریکی ڈالر، 300 لیرا ترکش کرنسی اور 200 سعودی ریال تھے چوری، تیسری واردات میں عید کی چھٹیوں کے دوران گھر کا لاک توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ،6کانٹے ، 16انگوٹھیاں، 2کڑے ، گولڈ ہار لاکٹ ، چوری، چوتھی واردات میں مکان سے موٹر پانی والی اوردیگر سامان مالیتی تقریباً 3 لاکھ روپے چوری، تھانہ روات نے 10 جوڑے کپڑے مالیتی 4 لاکھ روپے ، جوتے ،8 بیڈ شیٹ اور کٹلری سیٹ چوری ، تھانہ چونترہ نے مویشی چوری ، تھانہ کہوٹہ نے دو بکریاں چوری،تھانہ مری نےموبائل چوری ، دوسری واردات میں گرڈ سے تقریباً 60 میٹر ارتھ وائر چوری، دریں اثناء تھانہ نون نے نقدی اور موبائل فون چھیننے، تھانہ ترنول نے موبائل فون مالیت ایک لاکھ 50 ہزارر وپےچھیننے، تھانہ آبپارہ نےکار ایل او ڈی 4729 گھر کے باہر سے چوری، موٹرسائیکل اے ایف ایم 7815 چوری،تھانہ کورال نے نقدی ،زیورات اور ایل ای ڈی مالیت 4 لاکھ روپے کا سامان چور ی، گھر سے نقدی ،زیورات اور ریال چوری، تھانہ لوہی بھیر نے گھر سے ڈالر ،نقدی ،زیورا ت ، ریال مالیت 8 لاکھ روپے چوری، تھانہ بنی گالہ نے گھر سے نقدی اور پرائز بانڈ چوری ، تھانہ ترنول نے دکان سے 75 کوائل مالیت 7 لاکھ روپے چوری ،تھانہ کراچی کمپنی نے گھر سے نقدی اور غیر ملکی کرنسی چوری،تھانہ ترنول نے گھر سے لیپ ٹاپ ، زیورات ،موبائل چوری ، تھانہ رمنانے گھر سے نقدی ،زیورات ،کپڑےچوری ، گھر سے 8 لاکھ روپے چوری ،تھانہ شہزاد ٹائون نے5 ہزار کا حامل پرس چوری کے مقدمات درج کر لیے ۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔