چوہدری منظور کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید

May 19, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نےکہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنالیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت منصوبے پر صرف رجسٹرڈ مزدوروں کا حق ہے اسے پی ٹی آئی کارکنوں تک محدود نہ کیا جائے۔

چوہدری منظور نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے وزیراعظم عمران خان ہمیشہ دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔