• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج بھی ن لیگ کے منصوبوں سے دیہاڑی لگارہے ہیں، مریم اورنگزیب


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں سے دیہاڑی لگا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان نے سوال کیا کہ نہ جانے مہمند ڈیم منصوبے کے نام پر کتنے ڈیم فولز بنیں گے؟

مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ نجانے پشاور ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کارٹلز، مافیاز اور اےٹی ایم کے کتنےاور گھر بنیں گے؟

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کے شروع منصوبوں میں عمران مافیا کرپشن کا گند ڈال رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اربوں بلکہ کھربوں کے منصوبے لگائے، جنہیں ان چوروں نے متنازع بنایا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آج بھی نواز شریف، شہباز شریف کے منصوبوں سے عمران خان دیہاڑی لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎پاکستان صحت کارڈ پروگرام وزیراعظم نواز شریف نے 2016 میں شروع کیا جبکہ مہمند ڈیم کا انجینئرنگ ڈیزائن ن لیگ کی حکومت میں اپریل2017 میں مکمل ہوا۔

تازہ ترین