ترین گروپ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرے گا

May 21, 2021


جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق لائحہ عمل تیار کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کے اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے۔

جہانگیر ترین گروپ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے لیڈر سعید اکبر نوانی کو ہاؤس میں خطاب کے لیے وقت دینے کی درخواست کرے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر سعید نوانی اسمبلی فلور پر اپنے تحفظات بیان کریں گے۔