• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین گروپ کے ممبرز میں کوئی دلچسپی نہیں، محمد زبیر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ابھی تک مسلم لیگ نون عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں دلچسپی نہیں رکھتی، جہانگیر ترین گروپ کے ممبرز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،سب سے بڑی سیاسی فورس ہیں پکی پکائی دیگ کی ضرورت نہیں، جہانگیر ترن گروپ کے باہر نکلنے سے پہلے بھی موقف یہی تھا،پیپلز پارٹی پہلے بھی کہتی رہی ہے پنجاب حکومت گرانے کاہم سمجھتے ہیں ایک طریقہ کار کے تحت بدلاؤ آنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیرنے ایک انٹرویو میں کیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دو گروپس کے درمیان جومعاملات چل رہے ہیں اس کے ہم فریق نہیں ہیں بڑی سیاسی پیشرفت ہے مسلم لیگ نون اس کو دیکھ رہی ہے جب تک ہمیں واضح پتہ نہیں چل جاتا تب تک ہم نے کوئی ایسی چیز نہ طے کی ہے نہ کچھ کرنے جارہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیا ن کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی واقعہ سے اس کوجوڑنے کی ضرورت نہیں ہے جو میں نے کہا تھا اس کی وضاحت کرچکا ہوں کہ صلح کے حوالے سے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ۔

تازہ ترین