خواجہ سرا پر ایس ایچ او کے نوٹ نچھاور کرنے کا نوٹس

May 23, 2021


ڈی پی او سرگودھا نے شادی کی تقریب میں ایک تھانے دار کی جانب سے خواجہ سرا پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

سرگودھا کے ڈی پی او نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کو انکوائری کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ ایس ایچ او نے اپنے کزن کی شادی پر رقص کی تقریب میں خواجہ سرا پر نوٹ نچھاور کیے تھے۔ شادی کی تقریب میں کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی۔