مسئلہ کشمیر پر وزیر خارجہ آج وزیراعظم سے ملیں گے

May 24, 2021

وزیر اعظم عمران خان سے مسئلہ کشمیر پر آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے آج ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذہن میں کشمیر کا خاکہ ہے وہ پیش کریں گے، وزیراعظم نے منظوری دی تو اس پر عمل کر کے دکھائیں گے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے دورے کے بعد پاکستان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس مقصد کے لیے نیویارک روانہ کیا تھا، ﷲ کی مدد سے اُس میں کامیابی ہوئی ہے۔