آج سندھ کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جائے گا

May 24, 2021

‏وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبہ آج سندھ کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے ماہ کہا تھا کہ سندھ پیکج پر کام ایک ماہ میں شروع ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کا وہ وعدہ پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس میں گیس، نادرا سینٹرز اور انٹرنیٹ اسکیمیں شامل ہیں۔