ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے، فیصل سلطان

May 24, 2021


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کابھی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسی نیشن سینٹر اور پمز اسپتال کا بھی دورہ کیا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا سےبچاؤ کیلئےبھر پور اقدامات کر رہی ہے، ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں، اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔