• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور کے پی میں کورونا وائرس کا دباؤ ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پنجاب اورکے پی میں کورونا وائرس کا دباؤ ہے، خریدی گئی ویکسین ایک دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی تو اسپتالوں پر آنے والا دباؤ ہینڈل کرنا آسان نہیں ہوگا، کورونا وائرس کی تیسری لہرتیزی سے پھیل رہی ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ  کورونا پھیلاؤ کے باعث اسپتالوں پرمریضوں کابوجھ بڑھ رہاہے، کے پی کے اور پنجاب میں کورونا بیماری کا دباؤ ہے، اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریض آرہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں، کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ہجوم اور تنگ بند کمرے والی جگہوں پر رہنے سے اجتناب کریں۔

تازہ ترین