برٹس ورجن آئی لینڈ کی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ

May 25, 2021


پاکستان اور پی آئی اے کی عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی سامنے آگئی۔ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن( پی آئی اے) اور پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید جان کے مطابق ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ٹائتھیان کوپر کی درخواست پر ریکوڈک کیس فیصلے کے نفاذ کے لیے فیصلہ دیا گیا تھا۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان کو قانونی اخراجات بھی ادا کرے۔

خالد جاوید نے یہ بھی کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے ہیں۔

پی آئی اے پر پابندیوں سے متعلق فیصلے واپس لے لیے گئے ہیں تاہم ٹائتھیان کوپر کو فیصلے کےخلاف اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان نے مزید کہا کہ ٹی سی سی کو ملنے والی اپیل کا ہم سختی سے مقابلہ کریں گے۔