وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ کے پاکستان کے حق میں فیصلے کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ پاکستان اور پی آئی اے کی عالمی سطح پر مقدمہ بازی یہ بہت بڑی فتح ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے اور ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس لے لیے ہیں۔