سول اسپتال کوئٹہ: کورونا مریض جنرل وارڈ میں رکھے جانے کا انکشاف

May 28, 2021

سول اسپتال کوئٹہ میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کو جنرل وارڈ میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے خبر سامنے آنے پر وضاحت جاری کی اور کہا کہ کورونا مریضوں کو مجبوراًجنرل وارڈ میں رکھا۔

سول سنڈیمن اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر مریضوں کو کورونا وارڈ بھیج دیتے ہیں۔