سندھ دشمنوں، پانی چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، حلیم عادل شیخ

June 03, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ دشمنوں ،پانی چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پانی چوروں کو بے نقاب کریں گے، سندھ میں ڈاکو راج ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ڈاکو بکتر بند پرکھڑے ہوکر سندھ حکومت کی رٹ کو چینلج کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں سے توجہ ہٹانے کے لیے پانی کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے۔