• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پانی کی قلت اور منہگائی کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج


صوبہ سندھ کے شہر کندھکوٹ میں سندھ میں پانی کی قلت اور منہگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

کندھکوٹ کے ضلعی صدر گل محمد جکھرانی کی قیادت میں منہگائی اور پانی کی قلت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کا پانی بند کر کے وفاق سندھ سے ناروا سلوک کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نےسندھ میں پانی کی شدید قلت کیخلاف  3جون سے 15جون تک مختلف شہروں میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی اور زرعی پانی کی قلت نے مختلف فصلوں کی کاشت اور پیداوار کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

تازہ ترین