پنجاب میں گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس ملے گا

June 03, 2021

پنجاب حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈيا بریفنگ میں کہاکہ یکم جون2021 سے 25 فیصد خصوصی الاؤنس دیاجارہا ہے، دسمبر تک پنجاب کے تمام رہائشی ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہونا شروع ہوجائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈی جی خان اور ساہیوال کے شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس اسکیم کی باضابطہ منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بورڈ آف ریونیو ایکٹ1957میں ترامیم کی منظوری دی، بورڈ آف ریونیو کے پاس آڈٹ کا اختیار آچکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بغیر منظوری جگہ جگہ بننےوالی ہاؤسنگ سوسائٹی کےنام سے فراڈ ہورہا تھا۔