پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔
جیو نیوز کو دیے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کافی پُراعتماد ہے، پچھلے ایونٹ کا فائنل کھیلے تھے اس بار ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔
فخر زمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بھی ویسا ہی پرفارم کریں جیسا کراچی میں پرفارم کیا تھا۔