• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 37 لاکھ 18 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 29 لاکھ 38 ہزار 652 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 18 ہزار 267 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 35 لاکھ 57 ہزار 481 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 857 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 56 لاکھ 62 ہزار 904 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 11 ہزار 611 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 74 ہزار 752 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 55 لاکھ 37 ہزار 566 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ 25 ہزار 575 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 40 ہزار 719 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار 350 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 69 ہزار 784 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 3 ہزار 472 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 857 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 94 ہزار 76 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 47 ہزار 882 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 70 ہزار 299 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 23 ہزار 37 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 8 ہزار 129 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 812 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 99 ہزار 878 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 342 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 25 ہزار 163 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 79 ہزار 873 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 38 لاکھ 84 ہزار 447 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 89 ہزار 605 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 1 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 408 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 194 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 893 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 431 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 3 فیصد پر آ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 105 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 51 ہزار 478 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 56 ہزار 5 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار 779 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 4 ہزار 862 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 79 لاکھ 53 ہزار 574 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین