• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کھولنے نہ کھولنے کا فیصلہ آج کل میں کرینگے: سعید غنی


سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق آج کل میں فیصلہ کریں گے۔

ایک بیان میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے کے سلسلے میں فیصلے مشاورت سے کیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسپتالوں میں گنجائش بڑھانے کے لیے اقدامات کیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے پابند کیا جا سکتا ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ صنعتوں میں کام کرنے والوں کو بھی ویکسینیشن کرانے کے لیے پابند کریں گے، تاجر خود اور اپنے ملازمین کو ویکسین لگوائیں۔

سندھ کے وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہم بازار اور شادی ہالز کھولتے ہیں تو کورونا ویکسی نیشن لازمی ہو گی، شہری لازماً اپنی ویکسی نیشن کرائیں۔

تازہ ترین