عمران خان کو سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا، وسیم اختر

June 06, 2021


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تین دن پہلے مشورہ دیا تھا کہ آپ سخت اقدامات کریں، کراچی تباہ ہوگیا ہے۔

وسیم اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے صوبے کو تباہ کردیا ہے، اٹھارویں ترمیم کا مقصد ریاست کے اندر ریاست نہیں ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے ٹیکسز کے پیسے کراچی پر کیوں نہیں لگتے؟۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کی آواز ہے جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے، جنوبی صوبہ بنانے سے ہی کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔

وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بنائے جائیں۔