گائے اور اس کے بچے کی گول گپے کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل

June 07, 2021


ایک دلچسپ سی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص گائے اور اس کے بچے کو گول گپے کِھلا رہا ہے ۔

اس ویڈیو میں انسان اور جانور کے مابین دوستی کو خوب دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی اس بات کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ گول گپے صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ شاید گائے کے بھی پسندیدہ ہیں۔

ویڈیو میں موجود شخص کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے۔