قراقرم ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کو ضم کردیا گیا

June 07, 2021

کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کو ضم کردیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ضم شدہ ٹرین کو قراقرم ایکسپریس کے وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے روانہ کیا جائیگا۔

دوسری جانب گھوٹکی ٹرین حادثے کے باعث شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی، ٹریک کلیئر ہونے پر ٹرین روانہ کی جائے گی۔