پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبریں گرم ہیں، رضا ربانی

June 08, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ امریکا کو اڈے دینے سے متعلق مذاکرات سے مسلسل انکار کیا ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبریں گرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہاکہ عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ مشترکہ اجلاس نہ بلایا گیا تو اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس بلانے پر مجبور ہو گی۔