بوگاٹی کی نئی ہائپر کار متعارف

June 09, 2021

معروف فرانسیسی کمپنی بوگاٹی نے 62 کروڑ روپے مالیت کی نئی ہائپر کار متعارف کرا دی ہے۔

کار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے روزہ مرہ استعمال کے ساتھ گرینڈ ٹورز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

اس میں 1584 ہارس پاور کا انجن نصب ہے جبکہ کار چار سو نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر دوڑے گی۔

یہ بگاٹی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی دوسری مہنگی ترین کار ہے۔