جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

June 09, 2021


لاہور کی سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کر دی۔

اشتعال انگیز تقریر کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع (عدالت) کچہری میں پیش ہو گئے۔

دورانِ سماعت مجسٹریٹ نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کر دی جبکہ استغاثہ کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

رہنما نون لیگ جاوید لطیف کی آمد کے موقع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔