• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ کے چالان پر پراسیکیویشن کے اعتراضات

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) پولیس نے ٹی وی پر ریاست اور اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں گرفتار مسلم لیگ( ن ) کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ کےچالان پرپراسکیوشن کی تین رکنی کمیٹی نے اعتراضات عائد کردیئے اور چالان واپس پولیس تھانہ ٹائو ن شپ کو بھیج دیا۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کی اینکرکے ساتھ ساتھ شو کے پروڈیوسر سمیت کیمرہ مین کو بھی گواہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے اورآڈیو ویڈیو سمیت دیگر ٹیکنکل مواد کو بھی چالان میں لف کیا جائے۔

تازہ ترین