والدہ کی جدائی سے بڑھ کر اولاد کیلئے کوئی سانحہ نہیں ہوتا، بلاول بھٹو زرداری

June 09, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ والدہ کی جدائی سے بڑھ کر اولاد کے لئے کوئی سانحہ نہیں ہوتا۔

بلاول بھٹو زرداری ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

بلاول بھٹو نے مرحومہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے بلندیٔ درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔

ناصر شاہ، سینیٹر قرۃ العین مری اور جمیل سومرو نے بھی ڈاکٹر عاصم اور ان کی فیملی سے اظہار افسوس کیا۔