بینک اکاؤنٹ میں موجود جمع شدہ رقم سے کم ادا کرنا

June 11, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔اس وقت ہمارے ملک برما کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں، ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے بالخصوص مسلم طبقہ کافی زبوں حالی کا شکار ہے ایک تو کرونا کی مہاماری ہے اور پھر ملک میں عوام اور فوج کی جھڑپ کی وجہ سے ملک میں کافی پریشان کن حالات ہیں، ایسے حالات میں ملک کی عوام بالخصوص مسلم طبقہ کافی پریشان ہے، نہ تو کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی روزگار کے مواقع۔ لوگوں کی جمع پونجی ختم ہوچکی ہے اور تو اور دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے ،ملکی بینکوں نے بھی لوگوں کی جمع شدہ رقم دینا بند کردی ہے ۔اب یہاں دریافت طلب امر یہ ہے کہ جو مال دار قسم کے لوگ ہیں، وہ غریب اور متوسط قسم کے لوگوں کی بینک میں جمع شدہ رقم کی ضمانت لےکر انہیں کچھ کم رقم دے دیتے ہیں، مثلاً زید کے بینک میں دس لاکھ روپے جمع ہیں، اب عمر زید سے یہ کہے کہ تمہارے بینک میں جو دس لاکھ روپے ہیں ،میں تمہیں ان کے بدلے نولاکھ روپے دے رہا ہوں اور عمر اس بات کی بھی ضمانت لے کہ اگر وہ دس لاکھ روپے ملے تو میرے ہوں گے اور اگر ضائع ہوگئے ،تب بھی میں ہی ذمہ دار ہوں گا ، کیا ایسا کرنا جائز ہے، مکمل ومدلل جواب دےکر مشکور ہوں۔

جواب:۔یہ طریقہ کار سودی ہے۔ اس سے اجتناب لازم ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk