بجٹ عوام دوست نظر نہیں آرہا، شیری رحمان

June 11, 2021

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روز گاری بہت زیادہ ہے، حکومت نے غلط اعداد و شمار دکھائے، ہمیں نظر نہیں آرہا کہ بجٹ عوام دوست ہوگا۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ افراط زر 11 فیصد پر آچکاہے،جبکہ دیہی علاقوں میں افراط زر 20،20فیصد پر آچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ کسی کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں،بجٹ کا پراسس فروری سے شروع ہوتا ہے، یہاںتو بجٹ آئی ایم ایف سے آ رہا ہے اس لیے تاخیر ہو رہی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں معیشت کا پہیہ آئی ایم ایف کو نہیں دیا گیا تھا۔