امارات میں آج 94 ہزار 223 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، وزارت صحت

June 11, 2021

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 94 ہزار 223 افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائی گئی۔

ابوظبی سے خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب تک لگائی گئی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 84 ہزار 429 ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 25 ہزار 651 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 281 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 894 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 اموات ہوئیں۔ اس طرح امارات میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 720 ہوگئی ہے۔

وزارت کے مطابق امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 234 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 194 ہوگئی ہے۔