• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی صدر نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیدیا

یوکرینی صدر زیلینسکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کے دورے میں زیلینسکی نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، یوکرینی صدر نے کہا کہ ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین سعودی عرب کے ساتھ سکیورٹی، توانائی اور خوراک کے شعبوں میں معاہدہ تیار کر رہا ہے۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خلیج کی صورت حال پر بھی تبادلہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید